معروف بھارتی کامیڈین، کپل شرما ایک جب ٹی وی اسکرین پر آتا ہے تو لوگ اپنی پریشانیاں کچھ دیر کو بھول جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کیخلاف کیس امریکی ریاست نیویارک کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں ان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ کپل بھارت اور بیرون ملک کامیڈی پروگرامز کرتے ہیں۔ ایک کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ نے فیس بک پر کیس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں کپل نے امریکی دورہ کے دوران 6 شوز کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ جس کی ادائیگی کپل کو کر دی گئی تھی، لیکن کپل صرف نے 5 ہی شوز کیے اور واپس چلے گئے۔
مدعی کمپنی کے مطابق کپل نے اپنے عمل میں کوتاہی کا اعتراف کیا تھا اور نقصان کا ازالہ کردیں گے یہ بھی کہا تھا، مگر تاحال کپل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔
مدعی کمپنی نے دعویٰ دائر کرنے کے لیے بہت موزوں وقت کا انتخاب کیا ہے کیونکہ کپل شرما ان دنوں ایک بار پھر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پروگرام کیلئے امریکہ کے دورے پر ہیں اور دورے کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنی انگریزی کی مہارت دکھا رہے ہیں، اور ساتھ ہی اپنے ٹیم ممبرز کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ انہیں انگلش نہیں آتی۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE