گرینڈ تھیفٹ آٹو، پاکستان
گرینڈ تھیفٹ آٹو
یا جی ٹی اے ،راک اسٹار کمپنی کی ایک
مشہور زمانہ سینڈ باکس / اوپن ورلڈ ایکشن-ایڈونچر / سمیولیشن ویڈیو گیم ہے جو پلے
اسٹیشن ، ایکس باکس اور کمپیوٹر پر کھیلی جا سکتی ہے۔ اس گیم میں کھیلنے والے کھلے ماحول کو بڑی آزادی کے ساتھ دریافت کرتے
ہیں ۔ یہ گیم بنیادی طور پر امریکی سوسائٹی
کی طنزیہ پیروڈی ہے اور اسکرپٹ بالکل ہالی
ووڈ فلموں جیسا ہے۔ اس گیم کے اب تک بہت سے ورژن آچکے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے مصنف کو خیال آیا کہ اگر راک
اسٹار پاکستانی معاشرے پر جی ٹی اے کا ایسا ہی کوئی ورژن ریلیز کردے تو میڈیا کو بات کرنے کے لیے نیا موضوع بھی ملے گا اور سیاسی منظر نامے
سے ینگ جنریشن کی توجہ مبذول کرانے میں ارباب اختیا کو مدد بھی ملے گی۔
یوں تو یہ ورژن راک اسٹار بھی بنا سکتی ہے ، مگر چھوٹے پیمانے پر گیمز کو موڈیفائی
کرنے والے پروگرامر بھی یہ سہرہ اپنے سر سجا سکتے ہیں۔
آپ کے تخیل میں جی ٹی اے کا پاکستانی ورژن کیسا ہوگا؟
میرے خیال میں اس کا ورژن ایسا ہو کہ اس میں پاکستانی مشہور شہروں کا مجموعہ ہو جہاں کھیلنے والے بغیر کسی پابندی کے گھوم سکتے ہوں ۔ اس میں لڑائی، ڈرائیونگ، اور مختلف سرگرمیاں ، فائرنگ، لڑائی، جائیدا د خریدنا اور پولیس سے بچنا تو پہلے سے جی ٹی اے میں موجود ہیں مگر پاکستانی ورژن میں ہر قسم کے کاروبار قائم کرنا ، کرپشن ،جائیداد کرائے پر دینا، الیکشن لڑنا اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے بچنا جیسے مشن بھی شامل ہوں ۔
مرکزی گیم پلے کی
کہانی ایک ہیرو کے گرد گھومے جو معاشرے
میں اونچا مقام حاصل کرنے کی جستجو کرے ، گیم کے مشن پورے کرنے پر ہیرو کی مہارتوں
اور صفات کو میں بہتر ی آئے اور ، نئے
آلات اور وسائل اور مواقع ان لاک ہوں ، اور آپ کی منتخب کردہ
آپشن گیم کی کہانی کو متاثر کرے ۔ اس میں ملٹی
پلیئر آپشن بھی ہو جہاں دوسرے کھیلنے والوں سے بات چیت ہو سکے ، مشن اور دیگر
سرگرمیوں میں مشترکہ طور پر حصہ لے سکیں ۔مین سٹوری مشن کٹ سین بھی ہوں۔ اور کیا
ہی بات ہو اگر آپ پاکستان کی مشہور شخصیات کے پیروڈی کریکٹر منتخب کرسکتے ہوں اور
ہر کہانی دوسرے سے مختلف ہو۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE