Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسحق ڈار 33 ارب ڈالر لے اڑے۔ شوکت ترین


 سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کو5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ن لیگ کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف گیا کے پاس مزید قرض کے  لئے جانا پڑا۔

 پاکستان تحریک انصاف کےرکن اور سابق وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں عمران حکومت گرانے میں مبینہ امریکی اور فوجی سازش کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کو 5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے عمران خان کو نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف سے قرض مانگنا پڑا۔
تحریک انصاف کے بیانیے کے مطابق مہنگائی عمران خان کی وجہ سےنہیں بلکہ شریف کے اپنی جیبں بھرنے کی وجہ سے ہوئی۔ شریف خاندان نے پاکستانی عوام کا بیڑاغرق کیا۔ اسحاق ڈار نے حکومت میں رہ کراپنےاثاثوں میں بے پناہ اضافہ کیا۔ 

شوکت ترین نے کہا کہ اگر عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ عمران خان نے پاکستانی عوام کی فلاح کے لئے ایک مشکل فیصلہ لیا۔ ان ساری باتوں کو بتاتے ہوئے شوکت ترین صاحب نے یہ نہیں بتایا کہ آئی ایم ایف سے لیے گیے روپیہ میں سے فرح گوگی اور عثمان بزدار نے دوبئی کتنا منقل کیا؟

اقتدار میں آنے سے پہلے تحریک انصاف نے اپنی شفافیت کے جتنے بھی پل باندھے وہ سب، ملک ریاض، فرح گوگی اور اس کے خاوند، عثمان بزدار اور توشہ خانہ کے سیلابی ریلوں میں بہہ چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے