Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایبسولوٹلی یس۔۔۔۔سازش بے نقاب

پاکستانی عوام کی امیدوں کا جنازہ تب نکلا جب امریکی مداخلت نے عمران خان کی حکومت کا دھڑن تختہ کر دیا۔اب چاہے جتنی مرضی قسمیں کھا لیں مگر عوام ان کایقین نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کا ماننا ہے کہ فوج  اور امریکہ نے ایک بار پھر شریف برادران کو عوام کے سر پر بیٹھا دیا یے۔ عمران خان کی حکو مت کو ختم کرنے کا منصوبہ تب تیار کیا گیا جب عمران نے افغانستان میں امریکہ کی مدد سے انکار کرکے قبائلی عوام کو اپنے خلاف کر لیا۔ عمران نے کہا کہ فوج نے پاکستان کو امریکہ کی جنگ میں پھنسا کر بہت نقضان پینچایا۔ 70 سے 80 ہزار فوجی مارے گئے۔ عمران مستقبل میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔امریکہ کو اڈے دینے پر صاف انکار کر کے عمران نے ا پنے لئے مشکلات پیدا کر لیں۔
سال ہا سال سے پاکستانی جنرلز کی ٹریننگ کرانے والا امریکہ اپنی طاقت اور مالی معاونت سے ایک بار پھر فوجی جنرلز  کے ضمیر خریدنے میں کامیاب ہوگیا اور ان کی مدد سے پی ڈی ایم تشکیل دے کر عمران کی حکومت کو الٹ دیا۔ امریکا کے اشتراک سے بننے والی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح امریکی آقاؤں کو خوش کرنا ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی شہباز شریف کا امریکہ کو اڈے دینے پر رضامندی کا اظہار کرنا ہے۔ ایک طرف شہباز پہلے ہی ملک در ملک روپیہ اکٹھا کرنے کے لیے پھر رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت انسداد کرپشن قوانین میں دھڑا دھڑ ترامیم کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے حامیوں کو یقین ہو چلا ہے کہ یہ سب کچھ پی ڈی ایم خود کو قانون کی گرفت سے بچانے کے لیے کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے