Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرکٹ نشریات اسکینڈل۔۔۔۔سلمان اقبال نے بھی سامان باندھ لیا

نون لیگ نے حکومت میں آتے ہی ایک ایک کر کے عمران خان حکومت کے برج الٹانے شروع کر دئیے ہیں۔ عمران کے تعینات کردہ حکومتی اداروں کے سربراہان سمیت، نجی میڈیا کروپس کے مالکان بھی حکومت نے نشانے پر ہیں۔

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وزیر اطلاعات کو مہیا کی گئی معلومات کے مطابق، پاکستان سپر لیگ کو نشر کرنے کے حقوق عبدالرزاق یعقوب کے نام سے منسوب ایک نجی چینل کو اقرباء پروری کرکے اور میرٹ کو نظر انداز کر کے دئیے گئے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی کارپوریشن کا شدید نقصان پہنچا۔

اس چینل کے چیئر مین سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے وزیر اطلاعات کو غلط خبر مہیا کی ہے۔ اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے ایک رشتہ دار کو پی ٹی وی کا چئیر مین لگوایا تھا ۔

تحریک انصاف کا میڈیا سیل عوام میں اداروں کی نجکاری کے خلاف پرچار کرتا نظر آتا ہے۔ ان کے مطابق نون لیگ حکومت جس ادارے میں اسکینڈل، گھپلے، دیوالیے کی بات کرے، تو آپ سمجھ لیں کہ حکومت اس ادارے کو نجکاری کرنے کے لیئے تیار کر رہی ہے۔

سلمان اقبال کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اے آر والوں نے وزیراطلاعات کی جعلی ویڈیو، بہاولپور دورہ کے نام سے چلوائی تھی جس میں مریم اورنگزیب روتی ہوءی نظر آتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ عمران خان کے حمائتیوں نے فوج کے خلاف بھی غلط مہم جاری کر رکھی ہے جس کا مقصد تحریک انصاف کے دور میں ہوئی بدعنوانیوں کو منظر عام پر آنے سے روکنا ہے۔


یاد رہے کہ سلمان اقبال کو عمران خان کی پروجیکشن کے لئے پاک فوج کی کلیئرنس حاصل تھی۔ سلمان اقبال سابق چیف آئی ایس پی آر جناب آصف غفور صاحب کے کافی قریب تھے اور نواز مخالف بیانیہ بنانے میں  ان کا ایک اہم کردار تھا۔ آج سول صدارتی ایوارڈ لینے والے سلمان اقبال کا موقف ہے کہ ان کو سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ شائد سلمان اقبال انہی سچائیوں کی بات کر رہے ہیں جن کو نشر کرنے پر ان کوعارف علوی کی جانب سے تو صدارتی ایوارڈ مل چکا ہے  مگر برطانیہ کی ایک مجاز عدالت کی طرف سے ایسی سچائی پر ان کے چینل کو اسحق ڈار سے معافی مانگنت اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم مل چکا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے