ہمایوں سعید نےسیریز کے ساٹحی پاکستانی نژاد پروڈیوسرز ڈاکٹر کاشف انصاری اور سید جنید علی شاہ کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ دونوں کی جانب سے ترکی میں انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کئے گئے ہیں۔ ہمایوں کے مطابق پروڈیوسرز نے ترکی کے خوبصورت مقامات عکس بندی کے لئے منتخب کئے ہیں جہاں سیٹس کی تنصیب تیزی سے جاری ہے جس کے بعد عکس بندی شروع کی جائےگی۔ کام کی رفتار سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سیٹ کی تیاری اگر رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوگئی تو اگلے برس تک شوٹنگ شروع ہونے کے امکانات ہوں گے اور اس حساب سے سیریل 2024ء میں نشر کئے جانے کے قابل ہو گا۔
دو برس قبل کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے پروڈیوسرز ڈرامے کی کاسٹ کے لئے آڈیشنز کرتے پھر رہے تھے۔ پہلے مرحلے کے بعد چار پاکستانی اداکار عائشہ عمر، اُشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ میں شامل کرلیا گیا تھا۔ ابھی تک مزید اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی مشقیں جاری ہیں۔ قبل ازیں عدنان صدیقی نے ستمبر 2021 میں خبر دی تھی کہ مرکزی کردارایک ترک اداکارکو سونپا گیا ہے۔ بحیثیت پروڈیوسرز عدنان، ڈاکٹر کاشف، ہمایوں اور جنید چاروں مل کر اور علیحدگی میں اپنی اپنی سکت کے مطابق خواہشمند اداکاروں کے آڈیشنز لے رہے ہیں۔
عدنان سے جب پروڈیوسر بنائے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی متعدد پروڈیوسرز ہیں۔ اس تناسب سے محض 25 فیصد ستارے پاکستانی ہوں گے اور تین سیزن پر مشتمل سیریز کا پہلا سیزن ترکی میں فلمایا جائے گا۔ فی سیزن 34 اقساط پر مشتمل یہ سیریز آن لائن وب سیریز کے رجحان میں اضافے اور متوقع منافع کو مند نظر رکھ کر بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
سلطان صلاح الدین کے چاہنے والے آج بھی ان کے واقعات کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔ امید کی جاسکتی ہے کہ اس ڈرامے کی ٹیم سلطان صلاح الدین ایوبی شہید کے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE