بھارت نے ہمیشہ کی طرح اپنی مصیبت پاکستان کے گلے میں ڈال دی ہے اور مون سون بارشوں کا یہ موسم خونی بن گیاہے جو اپنے ساتھ بچے بوڑھے جوان جانور سب بہا کر لے گیاہے۔اور اب بھارت نے مزید سیلابی پانی چھوڑ دیا ہے ۔ظفروال کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے اور بھارت نے ہمیشہ کی طرح آ بی جارحیت کی ہے جس سے اس
علاقوں میں رہنے والے خوف و حراس میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔کھیت کھلیان سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں ۔اناج بھی پانی میں بہہ گیا اور زیادہ تر لوگوں کے پاس سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں رہی ۔بے حال افراد افراتفری کے عالم میں کبھی اپنی اور کٹیا کو دیکھتے ہیں تو کبھی اپنے بچوں کو ۔ادویات تو دور کی بات وہاں کوئی حکومتی نمایندہ نظر نہیں آ رہا۔بھارت نے نالا ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑ کر ان شہروں کی مزید مشکلات میں اضافے کا باعث بنیں ہیں۔اس وقت بارہ ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جو رات گئے مزید پانی لے آئے گا دریائے چناب میں چھوڑ ا گیا سیلابی پانی کا ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے۔تریموں کے نام پر جھاں دیکھو پانی ہی پانی ہے اور کتنی ہی لاشیں تریموں کے مقام سے ملی ہیں 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور طوفان کا خدشہ ہے۔ جسکی وجہ سے پانی کی آ مد ایک لاکھ دس ہزار کیوسک تک جا پہنچی ہے ۔حافظا آ باد۔پنڈی ۔بھٹیاں۔جلال پور بھٹیاں۔چنیوٹ۔گجرانوالا۔ سیالکوٹ کی سینکڑوں ایکڑ اراضی متاثر اور تباہی کا شکار ہوگی۔۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE