کراچی سے جانے اور آنے والی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 اور کراچی سے پشاور کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 سات گھنٹے تاخیر سے رات 2 بجے شیڈول ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 319 تین گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 370 دو گھنٹے تاخیر سے رات ایک بجے پہنچے گی جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی نجی ائیرلائن کی
پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے پہنچے گی۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک شہر میں 104 ملی میٹر بارش برس چکی ہے۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE