بھارتیہ شہر سورتھ میں ایک کم سن لڑکی سے غیر اخلاقی سلوک کرنا بجرنگ دل کے ممبر پنکیش رینا کو مہنگا پڑ گیا۔ بیگم پورہ کے علاقے میں موپیڈ پر سوار پنکیش رینا نے ایک راہگیر کم عمر لڑکی سے نازیبا ہرکت کی تو عوام نے پنکیش کو وہیں دھر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پنکیش کو پکڑا جانے پر بھی کوئی ندامت نہ ہوئی بلکہ اس نے اپنے روکنے والوں کو دھمکیا لگانی شروع کر دیں۔ نتائج سے بے پروا ہو کر پنکیش نے اپنی پارٹی کا نام لے کر مجمع کو دھمکیا لگائیں۔ جس پر مشتعل ہجوم نے پنکیش کولالیش کر دیا۔
بجرنگ دل کے ترجمان نے مقامی اخبار کو بتایا کہ مسلمان ہجوم نے ان کے ایک کارکن کو صرف اس لئے پیٹا کیونکہ وہ پارٹی کی علامتی وردی پہنے ہوئے تھا۔
بجرنگ دل نے علاقہ کے کئی ایک مسلم نام رکھنے والے شہریوں کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے تحت پولیس نے قریبی کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے تین شہریوں کو حراست میں لےلیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE