آئی ٹی ٹی ٹیک فراڈ کے شکار طلباء کے لیے مزید 3.9 بلین ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا۔
![]() |
ایناہیم، کیلیفورنیا میں فراڈ کرنے والے کالج کا کیمپس 2004ء |
امریکی محکمہ تعلیم نے منگل کو بیان جاری کیا کہامریکی حکومت قرضے میں جکڑے 208,000 طلباء کا قرضہ جو 3.9 بلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے، معاف کر دے گی۔ ان میں وہ طلباء شامل ہیں جوآئی ٹی ٹی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے فراڈ کا شکار ہوئے۔اس معافی سے جو بائیڈن حکومت کے تحت معاف شدہ قرضوں کی کل رقم تقریباً 32 بلیئن ڈالر ہو جائے گی۔
آئی ٹی ٹی ایجوکیشنل سروسز ایک موقع پر امریکہ میں منافع بخش ٹیکنیکل اسکولوں کی سب سے بڑی آپریٹرکمپنی تھی، جو 2016 میں حکومتی فنڈنگ روک لئے جانے پر بند ہو گئی۔ آئی ٹی ٹی ٹیک کے کچھ سابق طلباء پہلے ہی قرض کی منسوخی کے اہل تھے، لیکن اب تمام باقی ماندہ طلباء کے قرضے معاف ہو جائیں گے۔
متذکرہ کالج طالب علموں کوغلط معلومات فراہم کرکے، متوقع نوکریوں کا لالچ دے کر ایسی ڈگریوں کے لئے داخل کر لیتا تھا جن کے ذریعہ کالچ امریکی حکومت کے قرضہ پروگرام سے طالب علم کے نام پر قرضے کا اجراء کروا لیتا تھا۔ غیر معیاری تعلیم کی وجہ سے اکثر طالب علم نوکری کے حصول میں ناکام رہتے اور اپنا قرضہ واپس نہ کر سکتے۔
![]() |
چانٹلی، ورجنیا میں کالج کے دفاتر |
جو بائیڈن نے اب تک سب سے زیادہ مالیت کے تعلیمی قرضے معاف کئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے نزدیک ایسا اقدام ڈیموکریٹ پارٹی کے لئے الیکشن میں راہ ہموار کرے گا۔
0 تبصرے
LIKE N SHARE