Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی


 کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو صبح سویرے ہی بارش کا آغاز ہوگیا جب کہ شہر میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں باران رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  گلشن حدید، ائیر پورٹ کےاطراف میں تیز بارش ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ کارساز، کالا پُل،کیماڑی، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، طارق روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،  ملیر الفلاح اور ملیر ہالٹ کے علاقے میں بوندا باندی ہورہی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں آج موسلا دھار بارش کا امکان:

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ  شہر میں آج بھی تیز بارش ہوگی جب کہ یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار  ہے۔

بارش کے باعث اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ ہے، سول اسپتال آنے والے راستوں پر بھی پانی موجود ہے، ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس کے سامنے اور لائٹ ہاؤس کے قریب بھی پانی ہی پانی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔کشمیر،سندھ،مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

بالائی وجنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوامیں بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے

کراچی میں بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سوئی سدرن گیس کی لائنیں بیٹھ گئیں۔

شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی  لیکج کی شکایات ہیں  تو کہیں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جانے سے گھریلوں صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17، محمود آباد ،کشمیر کالونی ،اختر کالونی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی اور  لیاری کے مختلف علاقوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے دفاتر میں شکایات درج کروانے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی کوئی سنوائی ہورہی ہے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہوٹل سے کھانے کیسے کھائیں ان کی جیبوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے