Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھارت میں مسلمانوں کا قتل۔۔۔۔ پردہ نشینوں میں کون کون شامل ہے؟

کیا یہ اتفاق ہے کہ بھارت اور اسرائیل میں پینگیں بڑھتے ہی مسلمانوں پر ہندوستاں کی زمیں تنگ ہونے لگی؟

RSS Enchantment
پچھلے ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نوپور شارما کی جانب سے نبی اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات، 2014ء سے اقتدار میں بیٹھی انتہا پسند ہندو سیاسی جماعت کے اسلام دشمن عزائم  کو ایک بار پھر بے نقاب کر گئے تھے۔ اس سارے واقع میں پورے بھارت کے مسلم عقیدہ سے وابستہ لوگوں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر سرکاری مشینری کو ہندووتھوا کے سطور پر عمل پیرا دیکھا۔ 

آسام، کشمیر، سے لے کر بھارت کے مشرقی کونے تک، کبھی حجاب پر حملے، کہیں گلی محلوں کے نام تبدیل، کہیں مسلمانوں کی وضع قطع پر حملے، مساجد اور گھر نذر آتش، دکانیں مسمار، بلوے، عزتیں تار تار، ، قتل، گرفتاریاں، ثانوی شہریت، توہین آمیز مواد کی سرکاری نصاب تعلیم میں شمولیت جیسے اقدام اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کے کرتا دھرتا سیاسی شعبدے باز مل کر مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔

بھارتی سرکار کی آشیرباد سے ہونے والے ان انسانیت سوز واقعات کی فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم سے مماثلت اتفاق نہیں ہو سکتی۔

اسرائیل، بھارت سمیت سبھی نیو لبرل اعتقادیوں نے مسلمانوں کے خلاف شکنجہ کس رکھا ہے۔ 

محمد بن سلمان، اپنی جانشینی کو تقویت دینے کے لئے وہی غلطیاں کر رہا ہے جو اس سے پہلے طاقت کے رسیا لوگوں سے ہوئیں۔ ان کو مال اسباب پر نظریں گاڑے لٹیرے، دوست اور ہمدرد نظر آنے لگے تھے، اور اپنا حق طلب کر نے والا ان کو غدار، سازشی اور دشمن کا آلہ کار لگتا تھا۔

مودی کے صیہونی آقاؤں نے دنیا کو دجالی ظلمت میں دھکیلنے کا منصوبہ رچا رکھا ہے۔ مودی کی طرح پوری دنیا میں جو آمر اس منصوبہ کا بیعت ہوگا اس کے اقتدار کو دوام ملے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

LIKE N SHARE