عطا تارڑ اور مسلم لیگ ن کے رکن ملک احمد نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ پر لگائے کرپشن کے سنگین الزامات جس میں انکشاف کیا کہ ان کے دور میں جتنی کرپشن کی ہے اتنی کر پشن کوئی اور نہیں کر سکا۔ توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے والے عمران اور ان کی اہلیہ واحد لیڈر ہیں۔ عمران کے وزیر اعلی نے کرپشن کر کے بشر ی مانیکا کو روپیہ منتقل کیا۔اور مفرور فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اپنے شوہر کے ساتھ ہر شام 5 تا رات 10 بشری بی بی کی سرپرستی میں کرپشن ڈیلز کر تے۔ بشری مانیکا نے عمران خان کے سوشل میڈیا ہرکارے ڈاکٹر ارسلان کے ذریعہ ٹوئیٹر پر فوج مخالف ٹڑینڈز کو فروغ دیا۔ حال ہی میں بشری مانیکا ارسلان کی ایک ریکاڈنگ سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے عمران خان کے کہنے پر فوج پر کیچڑ اچھالا گیا۔
عطا تارڑ نے پوچھا کہ کیا فو ج کے کہنے پر آپ نے کرپشن کی ؟؟
عطاتارڑ نے مطالبہ کیا کہ فرح گوگی اور اس کے شوہر احسن گجر کو جلد ازجلد واپس بلوایا جائے جو عمران اور مانیکا خاندان کی تمام چوریوں سے واقف اور ان میں برابر کے شریک ہیں۔ عطا کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کی سابق اہلیہ، ان کے بیٹے اور ان کے برادر نسبتی حکومت کا زور استعمال کرتے ہوئے ہیرے، جواہرات، توشہ خانے سے گھڑیاں چرا کر بیچتے رہےہیں۔
عطا تارڑ نے عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ جیل میں منشیات کی اجازت نہیں ہے۔
1 تبصرے
achaaaaaa ty tusi kina khadda ay
جواب دیںحذف کریںLIKE N SHARE