سوشل میڈیا پر اپنی کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھنے کے لئے عمران خان کی میڈیا ٹیم نے خصوصی معاون شہباز گل کے مشورے پر سندھ اور پختونخواہ کے مشہور ٹک ٹاکرز کو عمران احمد خان نیازی سے ملوایا۔ اس ملاقات کے لیے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر زیادہ فالوورز اور لائیکس لینے والے افراد کو بلایا گیا تھا۔بنی گالا بنگلے پر ہوئی اس ملاقات میں شرکت کرنے والے ٹک ٹاکرز میں، مولوی عثمان، جیون سلطان، جنت مرزا، ذولقرنین بھی شامل تھے۔
نائلہ جٹی اور سائلنٹ گرل ٹک ٹاکرز نے اس ملاقات کو ایک سیاسی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لئے جانے والوں کو سمجھایا گیا تھا کہ وہ عمران خان سے کیا پوچھ سکتے ہیں اور کیا نہیں۔ ملاقات کے بعد ان کو پھر سے سمجھایا گیا کہ پریس کو وہ کیا بیان دے سکتے ہیں اور کیا نہیں۔
واضح رہے کہ نلنے والے ٹک ٹاکرز نےملاقات کے احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سادگی کی معراج ہیں۔سابق وزیر اعظم ہونے کے باوجود غرور نام کی کوئی شے ان میں نہیں۔ ٹک ٹاکرز کے مطابق خان صاحب نے ان سے بہت لمبی ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ کیسے ان کے علاوہ ہر سیاستدان ملک کو صرف لوٹنے کے لئے پیدا ہوا ہے۔ٹک ٹاکرز نے یہ بھی کہا کہ بنی گالا پر عمران خان نے ایک مکمل خودمختار بنگلہ بنا رکھا ہے جو اپنے وسائل مِن خود کفیل ہے۔ بنی گالا پر بھیڑ بکریوں کو دیکھنے کے بعد ٹک ٹاکرز کا خیال ہے کہ عمران ایک بہتریں گلہ بان ہیں۔مہنگائی کے سوال پرعمران نے ٹک ٹاکرز کو بتایا کہ سارا خزانہ اس حکومت نے خالی کردیا ہے۔ پیسے باہر منتقل کردئیے ہیں۔
ٹک ٹاکرز کے بطابق عمران خان کا خیال ہے کہ یہ سب الیکشنز میں دھاندلی کرنے کی طرف پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹک ٹاکرز یہ جان کر بہت خوش ہوئے جن عمران خان نے ان سے کہا کہ اب ملک کو چوروں لٹیروں سے بچانا اب ان کی ذمہ داری ہے۔کیونکہ غریب عوامٹک ٹاک شوق سے دیکھتی ہے اس لئے ٹک ٹاکرز عوام کو سچ بتائیں اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔
ٹک ٹاکرز کے مطابق، عمران خان نے ان کو میڈیا کیمپینگ کے لئے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹک ٹارز، نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور خان کا پیغام عام کرنے کو تیار ہیں
0 تبصرے
LIKE N SHARE