مسلمانوں کو فوج سے دور رکھنے کے لیے مودی راج کا ایک اور کالا کاج
اگنی پت 14 جون 2022 کو ہندوستانی فوج میں سپاہیوں کے لیےمتعارف کرائی ایک اسکیم ہے، جس کےتحت بھرتی ہونے والے جوان اگنی ویر کے نام سے جانے جائیں گے، اس اسکیم سے پہلے ہندوستانی حکومت اپنے سپاہیوں کو 15 سال کی مدت ملازمت اور ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات مراعات اور پنشن بھی فراہم کرتی تھی۔ بھارتی سرکار نے مخلتف حیلوں بہانوں کے تحت 2019 سے ہندوستانی فوج میں بھرتی روک رکھی تھی۔ اب اگنی پتھ اسکیم کے تحت 17.5 سال سے 21 سال تک کے مرد اور خواتین فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔ اس سکیم کے تحت سپاہی کو 6 ماہ کی ٹریننگ دینے کے بعد 4 سال کے لیے بھرتی کیاجائے گا۔4 سال نوکری کے بعد، اس کو فارغ کر دیا جائے گا ، بنا پنشن کے۔ بی جے پی کے سرمچار کہتے ہیں کہ 4 سال بعد فارغ ہونے والے اگنی ویر، پھر سے نئی بھرتی کی درخواست دے پائیں گے۔مگر اس کے ساتھ جڑی ہے ایک شرط۔۔۔نئی بھرتیوں میں صرف 25 فیصد کوٹہ دوسری بار اپلائی کرنے والوں کا ہوگا۔
اس اسکیم کے لانچ کے بعد سے، فوج میں بھرتی کے خواہشمند جوانوں اور مودی سرکار کے درمیان ٹھن گئی ہے۔ جوانوں نے اسکیم کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کئی جگہوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔مودی سرکار نے ایسے لوگوں سے نبٹنے کے لیے پولیس کا بےدریغ استعمال کیا ہے۔



0 تبصرے
LIKE N SHARE