ناگذیر وجوہات کی بنا پر منتخب حکومت کا دھڑن تختہ کرکے اپنے جانثاران کے ہمراہ اقتدار ہتھیانے والےکارگل کے ہیرو کو آج رحلت میں آسانی کے لئے دعاؤں کی ضرورت۔
چند روز قبل جب پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی موت کے بارے میں افواہ گردش کرنے لگی تو ان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کے اہل خانہ نے پیغام دیا کہ موت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، البتہ جنرل صاحب کے معالجین نے ان کی صحتیابی کے بارے میں ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنرل صاحب کے اہل خانہ نے فالوورز سے جنرل صاحب کی آسان رحلت کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔
جنرل پرویز مشرف پاکستانی تاریخ کا ایک متنازعہ کردار ہیں جن کے مداح بھی ہیں اور نقاد بھی، ان سے والہانہ محبت کرنے والے بھی ہیں اور شدید نفرت کرنے والے بھی۔
آپ کی رائے کیا ہے ہمیں ضرور بتائیے۔

0 تبصرے
LIKE N SHARE