وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 8جون بروز جمعہ سے 12جون بروز منگل تک ہوگا۔
عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، عید کی چھٹیاں عید سے دو روز قبل شروع ہوکر عید کے تیسرے روز تک ہوں گی۔
ایسے حالات میں جب حکومت کی جانب سے دفتری اور کاروباری مراکز پر بجلی کم از کم استعمال کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں، پانچ تعطیلات کا اعلان بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔
بڑے شہروں سے غیر مقامی افراد کا انخلاء عید کے دنوں میں شہری بجلی کی کھپت میں کمی لا سکتا ہے۔ دوسری جانب بازاروں میں خریداروں کے رش کی وجہ سے دوکانیں زیادہ دیر کھلنے کا امکان ہو گا اور مارکیٹوں میں بجلی کا استعمال بڑھے گا ۔
.jpeg)
0 تبصرے
LIKE N SHARE