Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

برساتی کیڑے اور سیاسی مینڈک

کیا آپکو پتہ ہے کہ مینڈک پانی نہیں پیتے؟

 مون سون کی وجہ سے ہر طرف پانی پانی نظر آرہا ہے، اور پنجاب میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو طے ہیں۔ یوں تو پاکستان میں سبھی حکومتیں کارکردگی کے لحاظ سے تقریبا صفر ہی رہی ہیں، مگر عمران خان نے جاتے جاتے جو بارودی سرنگیں بچھائیں ان کے یکے بعد دیگرے بلاسٹ ہونے سے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو منفی کردیا ہے۔

ملک کے چھوٹے شہر اور قصبے تو درکنار، کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں بھی بارش کے پانی نے دریا کے مناظر دکھا دئیے۔ کئی دہائیوں سے بلدیاتی نظام کی فرسودگی کو جدید دور کے تقاضوں اور بڑھتی عوام کی تعداد کے مطابق اپ گریڈ نہ کیا گیا، نتیجہتا پیچ دار، چھوٹی سڑکیں، تنگ گلیاں ندی نالوں میں بدل چکی ہیں۔ بھیڑ بکریوں کی طرح کبلبلاتے عوام بند سیوریج والی ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر، بے سلیقہ گلیوں میں اپنے بے ترتیب گھروں کی منڈیروں سے قربانی کی آلائشوں کی آمیزش والے بارش کے پانی کا منظر دیکھ کر ملے جلے، گڈ مڈ جذبات میں تذبذب میں متبلا ہیں۔ 

لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی بھی عوام کو متاثر نہیں کر سکی، عمران خان اور مریم نواز کے جلسے جلوس پہلے کی طرح پر ہجوم ہیں۔  عید کے دنوں میں بھی کئی شہری سلینڈر لئے گیس ڈھونڈتے پھرتے رہے۔حکومتوں کی تو روایت ہے عوام کو نظر انداز کرنا مگر اپوزیشن کا بھی دور دور تک کوئی نمائندہ نظر نہیں آ رہا جو مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ دو چار ٹسوے گرا لیتا۔ اچھے دنوں کی بات ہے ماہر دندان ساز عارف علوی آفت زدہ علاقوں میں موٹر بوٹ کے ذریعہ شہریوں تک کمیرہ کوریج ٹیم سمیت پہنچتے تھے۔ اس بار سنا بھیس بدل کر بھی نہیں پہنچے۔

کیا اس بار تحریک انصاف پاپا کی امیدیں پوری کرے گی؟

الیکشن سے قبل، تمام بھاڑے کے ٹٹو اپنی کمین گاہوں سے نکل کر گلی گلی کوچہ کوچہ پھیلیں گے اور اپنے آجروں یعنی امیدواروں کے لئے ووٹ مانگتے نظر آئیں گے۔ اس مرتبہ تو شائد جھوٹے منہ خدمت کے وعدے بھی نہ کریں بس بے شرم سی مسکراہٹ لبوں پر سجائے کھسیانی ہنسی کے ساتھ، مؤدبانہ ہاتھ جوڑ کر، ووٹ کی بھیک مانگیں گے۔ آپ بھی ہر نمائندے کو پکی یقین دہانی کروائیں کہ ووٹ اس کے امیدوار کو ہی دیں گے کیونکہ اس کا مخالف انتہائی نامعقول اور نالائق شخص ہے۔ اگر اس نمائندے کا سپروائزر اس کے ہمراہ ہو تو ایسی صورت میں نمائندے کے علاقے میں اثر و رسوخ، اس کی ہوشیاری نیک نیتی، صداقت، امانت، دیانت جیسی جھوٹی تعریفوں کے پُل باندھیں، بلکہ شہر کے شہر آباد کر دیں۔

اسٹیبلشمنٹ کی منافقت ٹپکتی ٹپکتی عوام تک آگئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے