Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رنویر سنگھ کی برہنہ تصاویر پر شدید ردِ عمل اور کرینہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں

 

’پریشان نہ ہوں میں حاملہ نہیں ہوں، یہ صرف پاستا اور وائن ہے جو دکھائی دے رہا ہے، اُف۔۔۔۔ سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں کافی اضافہ کر چکے ہیں۔۔۔۔ انجوائے‘

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ اس وقت لکھی جب یورپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی جس میں ان کا پیٹ بڑھا ہوا نظر آ رہا تھا اور لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ کرینہ کے ہاں تیسرا مہمان آنے والا ہے۔

کرینہ نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دوران انھوں نے خوب پاستا کھایا اور دل بھر کر وائن پی ہے۔ کرینہ آج کل اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جیہ کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔




’رنویر کا قصور نہیں کپڑے بندر اٹھا کر لے گئے

رنویر اپنے لباس کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہا کرتے تھے۔ لیکن اس ہفتے انھوں نے کچھ ایسا کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس بار وہ کپڑے پہننے کی وجہ سے نہیں بلکہ کپڑے نہ پہننے کے سبب خبروں میں ہیں۔

پیپر میگزین کے تازہ ترین کور پیج پر رنویر پوری طرح برہنہ نظر آ رہے ہیں۔ یہ وہی میگزین ہے جس پر کم کارڈیشن کے شیمپیئن فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی تھی۔ اب رنویر نے کتنی آگ لگائی یہ تو کہنا مشکل ہے ہاں وہ سوشل میڈیا پر کافی روسٹ ہو رہے ہیں۔

اس فوٹو شوٹ میں رنویر ایک قالین پر بیٹھے ہیں اور انھوں نے مختلف اینگل کے ساتھ کئی برہنہ تصاویر بنوائی ہیں جو لگتا ہے کاسمپولٹِن میگزین میں برٹ رینالڈ کے فوٹو شوٹ سے متاثر ہے۔

انسٹاگرام پر رنویر نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ’میرے لیے کپڑے اتارنا بہت آسان تھا، اپنی کچھ پرفارمنسز میں نیم برہنہ بھی نظر آیا ہوں۔ کپڑے اتارنے کے بعد آپ میری روح تک دیکھ سکتے ہو۔ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے برہنہ ہو سکتا ہوں، مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔‘

اب رنویر کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں تو بے شمار لوگ ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے