Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

فوج میں بھرتیاں شروع

خوش آمدید
 روس یوکرائین جنگ جلد ختم ہونے والی نہیں، امریکہ اور نیٹو اتحادی ممالک نے اپنی اپنی افواج میں بھرتیاں شروع کردی ہیں۔ امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق پینٹاگون نے پرکشش تنخواہ اور مراعات کے عوض فوج میں بھرتی کے لئے مہم شروع کردی ہے۔ رواں سال اپریل کے مہینے میں امریکہ نے لگ بھگ 26 ہزار کے قریب نوجوان فوج میں بھرتی کر کے نیٹو دستہ میں شمولیت کے لئے یورپ روانہ کئے تھے۔ عام اندازے کے مطابق ایک لاکھ کے قریب امریکی فوجی اس وقت یورپ میں قدم جمائے بیٹھے ہیں۔ پینٹاگون نے فوج میں شمولیت کی شرائط بھی نرم کر دی ہیں، اب فوج میں جانے کے لئے ہائی اسکول ڈپلومہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور 6 سال مدت کے لئے فوج میں شمولیت کے وعدے پر پچاس ہزار ڈالر کا بونس بھی دیا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے