Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یوکرین کا ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

 


یوکرین کا ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس مال بردار طیارے میں عملے کے 8افراد سوار تھے، جو بدقسمتی سے لقمہ اجل بن گئے۔بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں خطرناک مواد لدا ہوا تھا۔ شمالی یونان میں طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا زمین پر آ گرا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں 11ٹن ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں تھیں جو بنگلہ دیش لیجائی جا رہی تھیں۔ طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور فضاءمیں آگ کا ایک عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے میں جب آگ لگی ہوئی تھی تو اس دوران بھی اس میں سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ حاثے کے بعد دو گھنٹے تک طیارے کے ملبے سے آگ کی لپٹیں اٹھتی رہیں۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ یونان کے شہر کاوالا کے قریب واقع ایک گاﺅں پیلیو چوری کے قریب پیش آیا۔ انتوف این 12کارگو طیارہ ایک یوکرینی کمپنی کی ملکیت تھا۔گولہ بلند ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے