سابقہ وزیر اعلیٰ ،،۔ آ ج کل عوام کو سبز باغ دکھانے میں مشغول ہیں ۔عمران خان اور ان کی پارٹی نے ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔عمران کے جلسوں میں عوام کا سمندر دیکھ کر اکثر اوقات حمزہ شہباز اپنے ہوش کھو بیٹھتے ہیں اور عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوے نظر آ تے ہیں۔کبھی الو،کیمے والے نانوں پر بکنے والی قوم کو عمران خان کے خیالات اور اقوامِ متحدہ میں اسلام کا مقدمہ لڑ کر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے آ ج اسی قوم کی نئی نسل کسی بھی لالچ میں نہیں آ رہی۔شیر اپنا جال پھیلا رہا ہے کبھی کہتا ہے غریبوں کے لئے مکان دوں گا ۔کبھی سستا آ ٹا ۔سستا تیل۔اور کبھی کہتا ہے دیکھو دیکھو ہم نے اورنج ٹرین اور میٹرو بنا کر ملک سنوارا ہے مگر نوجوان سوال کر رہے ہیں کہ ڈگری لے کر اورینج ٹرین پر بیٹھ کر جاییں کہاں؟ نہ تو کاروبار رہا نہ نوکری کے مواقع ۔اب پھر حمزہ شہباز جوش میں آ گئے ہیں موصوف نے فرمایا کہ جلد عوام کو سستا پٹرول اور ڈیزل میسر ہو گا ۔ہم آ پ کو عمران کے فتنے سے بچائیں گے۔مگر سوچنا اب عوام نے ہے کہ ان سیاسی کارٹونز کا کیا مستقبل ہے؟ ڑ
0 تبصرے
LIKE N SHARE