عمران خان نے اپنی الیکشن میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں حکومت میں رہو نا رہو میری عوام جاگ اٹھی ہے اور اب ہمیں چوروں اور لٹیروں کا مقابلا کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزامات کی بھر ماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہٹایا جاے۔الیکشن کمیشن نے بھر پور کوشش کی ہے ن لیگ کو جیتا نے کی مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ میرے ووٹرز نے بڑی تعداد میں نکل کر ثابت کر دیا کہ ہمیں چوروں لٹیروں کی ضرورت نہیں ہے الیکشن کمیشن نے بھر پور کوشش کی ہے کہ کسی طرح ن لیگ دھاندلی سے جیت جاے مگر اللہ تعالیٰ نے ہماری لاج رکھی ہے الیکشن کمیشن میں ہم جتنی بھی درخواستیں لے کر گے ہیں وہ نا منظور کی گئی ہیں ۔الیکشن کمیشن کی بد دیانتی ہم سب کے سامنے ہے۔معاشی صورتحال آ پ سب کے سامنے ہے۔ابھی بھی وقت ہے بیرونی مداخلت سے آ ی حکومت کو صاف اور شفاف الیکشن کروا کر عوام کے فیصلے کو عزت دینی چاہیئے۔ اس حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی 1100ارب کے کیسز معاف کر واے ہیں میں اسکے خلاف عدالتوں میں جاؤں گا اپنی عوام کا حق کسی کو کھانے نہیں دوں گا ہے۔

0 تبصرے
LIKE N SHARE