Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Environmental changes

عالمی ماحولیاتی تبدیلیاں۔۔۔ صومالیہ ایک بار پھر قحط کی زد ص

ومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے تباہ کن خشک سالی کے نتیجے میں ملک میں قحط کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 70 لاکھ صومالیوں کو خوراک کی قلت خطرے میں ڈال دے گی۔ 

صدر نے گذشتہ جمعہ کو دارالحکومت موغادیشو کی ایک مسجد میں ایک تقریر کے دوران کہا  "ہم قحط کی زد میں آگئےہیں" صدر نے 2011 کے تباہ کن منظر نامے، جس میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد غذائی قلت کے سبب مر گئے تھے، کے دہرائے جانے سے بچنے کے لیے بین الاقوامی ہنگامی تعاون کا مطالبہ کیا۔ صومالیہ کو40 سالوں میں بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ صومالی حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق، خشک سالی نے ڈیڑھ کروڑمویشیوں کو متاثر کیا۔

صومالیہ کی تقریباً نصف آبادی (تقریباً 80 لاکھ افراد) کو پہلے ہی انسانی امداد کی ضرورت ہے، اور تقریباً 10 لاکھ افراد پانی، خوراک یا چراگاہ کی تلاش میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بچوں کی آبادی اس قحط کا پہلا شکار ہوگی۔ اقوام متحدہ کے مطابقصومالیہ کے آٹھ میں سے ایک بچہ پانچ سال سے پہلے ہی مر جاتا ہے۔

رواں سال جنوری سے اب تک خشک سالی سے متعلق غذائی قلت کے باعث 500 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے