ترکی اور روس کے مابین تجارت روبل کرنسی میں ہو گی، صدر ایردوان
گزشتہ روز روسی شہر سوچی پوتن سے ملاقات کے بعد صدر ایردوان نے وطن واپسی پر طیارے میں موجود صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر کے ہمراہ روبل کے ساتھ تجارت پر اتفاق کر لیا ہے۔
ایردوان نے کہا کہ انہوں نے پوتن کو ترکی میں اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
روس اور ترکی نے شام کی علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ بننے والے اور شامی شہریوں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ان قاتلوں کے ریوڑ کے خلاف جنگ میں مل کر ضروری جواب دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایردوان کا کہنا تھا کہ کرد دہشت گردو کو اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے جو مشرق وسطی میں داعش کی طرح خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔
ایردوان کے مطابق انہون نے ولادیمیر کو بتا دیا ہے کہ یوکرائین تنازعہ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ زلینسکی کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ سمندر پار امریکہ کے اکسانے پر یوکرائین اپنے ہمسایہ ملک روس کے ساتھ تعلقات خراب کرکے مستقبل کی نسلوں کو خدشات میں ڈال رہا ہے۔
چین نے ترکی کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ پیش رفت اسرائیل نواز مغربی ممالک کو اپنے ردعمل میں بدلاؤ لانے میں مدد دے گا۔
پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کے نزدیک اسرائیل نواز صیہونی مغربی ممالک کرائے کی جنگ میں اپنی خود کی سالمیت اور خود مختاری کو داؤ پر لگا کر کوئی فیصلہ نہ کریں تو یہ کرہ ارض کی سلامتی کے لئے بہتر ہوگا۔

0 تبصرے
LIKE N SHARE