Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی وارننگ

 امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستقبل میں امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدور کو تنبیہ کردی۔



مستقبل میں نئے امریکی صدر کو نیو ورلڈ آرڈر، آوارہ گرد بیورو کریٹس اور ڈیپ اسٹیٹ میں پیوستہ نیو لبرل نظام کے پیروکاروں کے خلاف کمر بستہ ہونا پڑے گا۔

کیلیفورنیا میں سی پی اے سی پر مجع سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر آئندہ امریکی صدر نے ان عوامل کے خلاف آپریشن کلین اپ نہ کیا، تو قدیم امریکی اقدار کی بنیاد ہل جائے گی جو امریکہ کے زوال کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، دیگر امریکی صدور کی نسبت امریکی عزائم کو دنیا کے سامنے کھلے بندوں بیان کرنے میں سر فہرست ہیں۔ اس سے قبل تمام امریکی صدور ، بیک ڈور ڈپلومیسی، بلیک میل، آمر حکومتوں کی سپورٹ، دنیا بھر میں صیہونی پینٹاگون کی پراکسی جنگوں کو مسلط کرنے کی حمایت کرتے رہے ہیں، جبکہ منہ پر امن اور ترقی کی باتیں کرتے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر تھے جو صاف لفظوں میں اسرائیل کی حمایت اور چین کی سرزنش کرتے تھے۔ انہوں نے دنیا بھر میں امریکی اجارہ داری قائم کرنے کے امریکی منصوبوں کا کھلے عام پرچار کیا تھا جس پر پینٹاگون، اور دیگر امریکی ایجنسیاں ٹرمپ کے خلاف متحرک نظر آئیں۔

بین الاقوامی مبصرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اگر 2024ء کا الیکشن جیت گئے تو اوول آفس سے اپنا ایگزیکٹیو اختیار استعمال کرتے ہوئے ہزاروں بیوروکریٹس کو فارغ کریں گے جو ٹرمپ انتظامیہ کے خیال میں امریکی سالمیت کے خلاف کام کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا بیوروکریٹس کی اکثریت امریکا مخلاف لابیوں کی آلہ کار ہے، اور انہی کے مفادات کو امریکی کے پالیسی ساز اداروں میں فروغ دیتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے