نصرت فتح علی خان قوالی کے بے تاج بادشاہ آ ج ہی کے روز اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔۔۔نصرت فتح علی خان ملک کا ایک قیمتی سرمایہ تھے ان جیسے سپوت ملک و قوم کے لئے فخر کی ضمانت ہوتے ہیں۔نصرت فتح علی خان گیت لکھتی۔دھن بناتے اور میوزیم ڈایڑکٹ کرتے تھے انکا شمار دنیا بھر کے مقبول ترین قوال ہیں۔انہیں شہنشاہ قوالی بھی کہا جاتا ہے پاکستان ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی انکی مقبولیت عروج پر تھی۔ نیویورک ٹائمز نے انہیں اردو اور پنجابی کا صوفی موسیقار تسلیم کیا۔۔وہ اپنی آ واز کے جادو سے لوگوں کو متاثر کرتے تھے نصرت فتح علی خان میں یہ قابلیت تھی کہ وہ کئی گھنٹوں تک اپنی آ واز سے گیت سنا سکتے تھے۔نصرت فتح علی خاں فیصلہ آ باد میں پیدا ہوئے اور انکے والد نے ابتدائی تعلیم تبلے کی انہیں خود دی ۔۔نصرت فتح علی خان نے پہلی پر فارمنس اپنے والد کے چہلم پر دی جس کو خوب پذیرائی ملی اور اس طرح وہ اپنے خاندان کے قوال پارٹی کے سربراہ مقرر ہوئے ۔1980میں انکی پہلی البم آ ئی ۔۔جس نے شہرت کے میدان میں جھنڈے گار دیے۔انہوں نے کموبیش 40ممالک میں پرفارمینس دی ۔۔انہیں بھارت اور جاپان کے لوگوں نے بہجت سراہا۔۔جب وہ قوالی شروعکرتے تو انگریز بھی جھوم اٹھتے 25سالا میوزیکل کرئیر کے بعد انہیں استاد کا لقب دیا گیا جسے سن کر وہ بہت خوش ہوئے ۔مگر نجانے انہیں کس کی نظر لگی کہ جگر اور گردوں کے مرض کا شکار ہوئے ۔۔۔جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا۔اور بل آ خر انہیں لندن علاج کی غرض سے لیجایا گیا جہاں اچانک دل کا فوری پڑنے سے وہ چل بسے ۔۔۔انکا جسد خاکی جب فیصلہ آ باد پہنچا تو نہایت احترام سے انہیں پورے اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔۔۔انکے انتقال کے بعد انکی بیٹی اور بیوی کینیڈا شفٹ ہوگئے اور دوبارہ نہ لوٹے ۔۔۔یاد رہے انہوں نے بہت سی بھارتی فلموں میں میوزک دیا اور بہت سے گانے کمپوز کیے آ ج ہم سے بچھڑے انہیں کئی برس گزر گئے۔۔۔ت
.jpeg)
0 تبصرے
LIKE N SHARE