Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نیٹو روس کی یوکرائن میں فتح سے خوفزدہ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹنبرگ نے ناروے میں لیبر پارٹی کی طرف سے جزیرہ اوٹویا میں منعقدہ موسمِ گرما کیمپ کے حاضرین سے خطاب کیا اور کہا کہ اگر روس یوکرین پر غالب آ گیا تو یہ مغربی ممالک کی ناکامی ہو گی۔



اسٹالٹنبرگ نے کہا کہ یوکرائین کی حمایت کرنا نیٹو ممالک کی ذمہ داری ہے۔ روس کی یوکرین میں، ناکامی نیٹو ممالک کے مفاد میں ہے۔ اگر روس فوجی طاقت سے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گیا تو ایسی دنیا نیو ورلڈ آرڈر کے تمام منفعتی ممالک کے لئے زیادہ خطرناک ہو گی۔

اسٹالٹنبرگ کا کہنا تھا کہ روس  کی پیش قدمی کو روکنے اور نیٹو ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے نیٹو ممالک کی افواج نے مشرقی سمت میں اپنی موجودگی میں  اضافہ کیا ہے۔ نیٹو ممالک در پردہ اس فوج کو کمک پہنچانے کے لئے ہتھیار اور اپنے کرائے کے جنگجو یوکرائین میں داخل کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی اور امریکہ کی ہچکچاہٹ کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں صیہونی لابیوں نے فن لینڈ اور سوئڈن کو نیٹو کا رکن بنانے کی منظوری امریکی سینٹ سے کروا لی ہے جس کے بعد امید ہے کہ نیٹو کو فنڈز اور اسلحہ کی باقاعدہ فراہمی بھی شروع ہو جائے گی۔ 

واضع رہے کہ امریکی یہودی لابی روس یوکرائین تنازعہ کی زد میں آئی یہودی سرمایہ کاری کو درپیش خدشات کو کم سے کم کرنے کی بھرپور کوشش میں سرگرم ہے۔ اسٹالٹن برگ بھی یہودی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے