سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم مصنوعات کا اجلاس محمد قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور ترسیل پر تبادلہ خیال ہوا اور ڈیجی آئل اور گیس ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں ڈیزل کا بحران آ نے کو ہے اور 47دن کا اسٹاک ڈیزل اور پیٹرول ک 27 دن کا سڑک ملک میں موجود ہے ۔سینیٹر سیف اللّٰہ نے شکوہ کیا کہ سیکرٹری پٹرولیم جب سیکٹر ی پاور تھے تو تب بھی کمیٹی میں تشریف نہیں لاتے تھے سیکرٹری پٹرولیم علی رضا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹے آ دمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی عادات کو میں اچھی طرح سے جانتا ہوں جب یہ سیکرٹری پاور تھے تو میرے خلاف جھوٹ سچ جا کر حماد اظہر کو بتاتے تھے اور انہیں وزیر اعظم کے پاس شکایات کا انبار دے کر بھیج دیتے تھے اس سب صورتحال کے پیش نظر وزیر پٹرولیم اور سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کی عدم شرکت کے باعث سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس برخاست کرنا پڑا اور عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکل سکا

0 تبصرے
LIKE N SHARE